وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کارواں سال کاپہلااجلاس منعقدہواجو پانچ گھنٹے جاری رہا۔اجلاس میں چودھری شہبا زاحمد وائس چیئرمین واسا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ممبر ایل ڈی اے اتھارٹی و ممبر صوبائی اسمبلی حسان ریاض، نعیم صفدر، ممبر ٹیکنیکل عبدالحنان اور اکبر شیخ نے شرکت کی۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں لاہور میں بائیکرز لین کے قیام کے اقدام کو سراہا گیا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی ممبران نے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم کو سراہا۔پانچ گھنٹے طویل اجلاس میں ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے سامنے اہم ایجنڈے پیش کیے گئے۔اجلاس میں جناح مارکیٹ ٹاﺅن شپ کے نئے پلان اور سوک سینٹر قائد اعظم ٹاؤن کی ری پلاننگ،جوہر ٹاﺅن ،قائداعظم ٹاﺅن اور گجر پورہ میں ریونیو جنریشن کے لیے مختلف کیسز کے لینڈ یوز کنورژن کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گجرپورہ میں تجاوزات سے خالی کروائی گئی زمین کی ری پلاننگ اورایل ڈی اے کی مختلف پراپرٹیز پر پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا پروپوزل مانگنے کی منظور ی دی گئی۔
اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اورایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے معاہدے میں توسیع و نئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی ہائرنگ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی پہلی، دوسری قرعہ اندازی کے الاٹیز سے ڈویلپمنٹ چارجز کی ریکوری کی ڈیڈ لائن میں مزید دو ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ ایل ڈی اے سٹی کی تیسری اور چوتھی قرعہ اندازی کے الاٹیز سے ڈویلپمنٹ چارجز کی ریکوری کی ڈیڈ لائن 30 جون مقرر کی گئی ہے۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی ریونیو جنریشن ماڈل کے تحت مجوزہ اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔ ایل ڈی اے کے گورننگ باڈی اجلاس میں سوٹ کلرکس کے پروموشن چینل کے ایجنڈے کی منظوری اور ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020ءاور بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن2019ءاور لینڈ یوز ریگولیشن میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کمرشل بلڈنگ پلان کی منظوری کے پراسس کو آسان کرنے کے لیے 3 سٹیج کو ختم کرکے 2 کر دیا گیا۔ گورننگ باڈی اجلاس میں ایل ڈی اے کمرشل بلڈنگ پلان کی سکروٹنی کے لیے سٹرکچر انجینئر کا پرانا نظام ختم کرکے مارکیٹ سے فرمز ہائیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ٹیپا میں سب انجینئرز کی بھرتی کا ایجنڈا مؤخر کر دیا گیااورایل ڈی اے ملازمین کے پلاٹ کوٹہ کے مسئلہ پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں
ایل ڈی اے یو ڈی وِنگ کے ڈیوٹی پر مامور ڈرائیور زکو پانچ ہزارروپے ماہانہ اوور ٹائم الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ریونیو، ایل ڈی اے، ٹیپا ،واسا کے متعلقہ افسران سمیت ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس اور فنانس کے نمائندگان نے شرکت کی۔