وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں۔ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم، گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ بھی دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔ واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر موجود تھے-
Read Next
16 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



