صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے14 ویں اجلاس میں 36 ارب 43 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 14 ویں اجلاس میں 36 ارب 43 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں چیف منسٹر ہائ ٹیک فارم میکنائزیشن فائنانسنگ پروگرام کے لیے 8ارب 82 کروڑ کے فنڈز ، ایگری کلچر فارم میکنائزیشن پروجیکٹ کے لیے 6 ارب 16 کروڑ کے فنڈز ، صوبائی ہیلتھ کیئر سروس مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن سسٹم کے ڈائریکٹریٹ کے لیے 2 ارب 10 کروڑ کے فنڈز ، مریم نواز شریف ہیلتھ کلینکس کے ذریعے کمیونٹی ایمپاورمنٹ اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات بڑھانے کے لیے 9 ارب 36 کروڑ کے فنڈز ، پنجاب کے سپیشل بچوں کے اداروں میں چیف منسٹر میل پروگرام کے لیے 97 کروڑ کے فنڈز اور پنجاب بھر میں چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے لیے 9 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button