*فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹاؤن کے پلاٹوں کو رواں سال ہی قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےجوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کے اطراف ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کے مکمل ایریا کی فینسنگ کرکے اپ گریڈ کیا جائے گا۔پلان کے تحت ایف ٹی سی کے انٹری ایگزٹ کو کنٹرولڈ کیا جائے گا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایف ٹی سی کے اطراف میں تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے کے لیے مسلسل سرویلنس و آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے بعد پلاٹوں کو مارکیٹ میں جلد لایا جائے گا۔ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کو رواں سال ہی قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button