پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز تین فروری سے ہوگا. لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد میں مہم 9 فروری، دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی.مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیاہے. انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےچیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا.

سکولوں میں امتحانات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم میں محکمہ تعلیم سے کم سے کم عملہ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاگیا. چیف سیکرٹری نے انسدادپولیو مہم موثر اور کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے.اس سلسلہ میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے






