وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا۔ شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائیسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے اور اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے تمام متعلقہ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ شہری دیے گئے لنک http://pal.nadra.gov.pk/pal پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال بارے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے آنے والے شہریوں کو آن لائن موڈیول بارے آگاہی دیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
لاہور،اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے،اے سی ہیڈکوارٹر لاہور محمد اقبال تبدیل،بابر علی رائے کی تعیناتی،ساحل رسول اے سی سٹی تعینات
8 گھنٹے ago
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا
9 گھنٹے ago
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضٰی کو تبدیل،کمشنر راولپنڈی کو آر ڈی اے کو اضافی چارج تفویض
2 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
3 دن ago






