محکمہ بلدیات میں تبادلوں کا ریلہ، متعدد چیف آفیسر تبدیل،کئی چیف آفیسر او ایس ڈی، اضافی چارج واپس

محکمہ بلدیات پنجاب میں تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی نرم  ہوتے ہی متعدد چیف افسران کو تبدیل اور کئی او ایس ڈی بنا دیئے گئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے بعد لوکل گورنمنٹ سروس کے افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان فرمائش علی کو ان کی درخواست پر لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر ثناء اللہ بٹ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی واربرٹن لگا دیا گیا ہے یہاں تعینات محمد ارشد غفور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر خالد محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یزمان جبکہ محمد نصراللہ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔انیس عباس چیف آفیسر ایم سی بھیرہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔سدرہ ڈار سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔انصر محمود چیمہ جو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں تقرری کے منتظر تھے کو چیف آفیسر ایم سی بھوانہ ضلع چنیوٹ جبکہ سی او چنیوٹ زاہد فرید سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر لوکل گورنمنٹ سروس کے محمد فیاض کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پاک پتن تعینات کیا گیا ہے یہاں تعینات نوید احمد سلیانی کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور گلبرگ زون کے ڈپٹی چیف آفیسر رانا غلام دستگیر کی چیف آفیسر ضلع کونسل ساہیوال تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ پیام غنی سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ سروس انجینئرنگ ونگ کے راشد رضا، عامر سہیل ،تحسین مجید، شمس الدین،مظہر اقبال،سید حیدر عباس ،امجد علی اختر، رضوان علی،محمد مشتاق، محمد ثاقب انور شعبہ پلاننگ کی فاطمہ مسعود، طاہر حفیظ، سلمان شہباز، حافظ ناصر عباس اور شعبہ فنانس کے مسعود جیلانی سمیت دیگر کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button