ایل ڈی اے کاغیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن،ہدایا ہومز، سنٹرل ا سکوائراور دامان سٹی کا انفراسٹرکچر، تعمیرات، سٹرکیں،سیوریج اور قبرستان کی جگہ پرقائم غیرقانونی تعمیرات مسمار

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے ٹیموں نے 3غیرقانونی لینڈ سب ڈویڑنز/رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کنال روڈ پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویڑن ہدایا ہومز کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ہدایا ہومز کی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔سکیم میں بنائے گئے انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ پر 40 کنال پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویڑن سنٹرل ا سکوائر کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا سیوریج سسٹم، سٹرکچر اور سڑکیں مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ پر قائم دامان سٹی میں قبرستان کی جگہ پر گھروں کی تعمیرات مسمار کر دیں۔آپریشن ڈائریکٹر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اسد اللہ چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی نے کیا۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی رہائشی سکیموں /لینڈ سب ڈویڑنز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button