کوڑا کرکٹ کی ری سائیکلنگ سے نئی انڈسٹری کا آغاز کر رہے ہیں سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں

سیکریٹری بلدیات کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملتان ،راولپنڈی،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ،بہاولپور اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی اوز کی شرکت کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ،ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں صفائی کے نظام کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے لاہور ڈویژن کے آپریشنل ماڈل پر بریفنگ دی۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ ہر تحصیل میں صفائی کا نظام آوٹ سورس ہوگا۔

لوکل گورنمنٹس کے ساتھ ساما ایگریمنٹس سائن کیے جا رہے۔پورے پنجاب میں کوڑا کرکٹ اب صرف ڈمپ نہیں کیا جائیگا۔حکومت پنجاب کوڑا کرکٹ کی ری سائیکلنگ سے ایک نئ انڈسٹری کاآغاز کر رہی ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق 4ماہ کے پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔کنٹریکٹرزکی ادائیگیاں، مانیٹرنگ ،پرفارمنس اویلوایشن سب ڈیجیٹائز ہوگا۔ کمپنیوں کے آؤٹ سورسنگ ماڈل کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے بھی منظور کروایا جائے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لینڈ فل سائٹس کے لیے سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کی جائے۔کمپنیوں کا دائرہ کار دیہی تحصیلوں میں پھیلا کر یکساں بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

ری سائیکلنگ کے بعد بچ جانے والے کوڑے کو بھی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ستھرا پنجاب پروگرام صفائی کے یکساں نظام کا اہم منصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button