وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی تیاری کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں نئے ایکٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔کمیٹی کے ممبر ارکان پنجاب اسمبلی اور متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔سیالکوٹ، اوکاڑہ اور رحیم یار خان کا بلدیاتی درجہ بڑھانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ پانچ لاکھ سے زائد آبادی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس،میں یونین کونسل کی آبادی کے تعین اور ٹائون کمیٹیوں کے قیام پر مشاورت کی گئی۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ نئی قانون سازی میں سابق تجربات کو مدنظر رکھا جائے گا۔وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب میں ایک موثر بلدیاتی نظام چاہتی ہیں۔کمیٹی اپنی سفارشات صوبائی کابینہ کو بھجوائے گی۔نئی قانون سازی سے قبل تمام پہلوئوں پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ نہیں گئی ۔نئے بلدیاتی قوانین اور نظام کے حوالے سے اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ایسا بہترین بلدیاتی نظام دیں گے جس کو آئین میں تحفظ حاصل ہوگا اسے تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔
Read Next
1 دن ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
3 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
Related Articles
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
1 ہفتہ ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago



