*پانچ فروری کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا دن*

پانچ فروری جو ہر سال کشمیر ڈے کے حوالہ سے منایا جاتا ہے جسکا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کرنا ہے ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس سے جاری جدو جہد آزادی سوال کرتی ہے اقوام متحدہ میں منظور قرارداد پر عملدرآمد کیا جائے اور کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے ۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی درندوں کا غاصبانہ قبضہ کی وجہ سے ہزاروں کشمیری خاندانوں نے حق آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے ۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ہر سال پاکستان میں پانچ فروری کو حکومت پاکستان چھٹی کا اعلان کرتی ہے مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے کشمیر ڈے کے موقع پر اظہار یک جہتی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا اسکا کسی کو علم نہیں بس آج ہمیں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہو گی یا اللہ کشمیر کو آزادی عطا فرما جس طرح پاکستان کو آزادی عطا فرمائی تو نے۔۔کشمیری شہادتوں کو قبول فرما اور بہتری کا معاملہ فرما

آمین یا رب العالمین

مہر عبدالروف

(صدارتی ایوارڈ یافتہ برائےحسن کارکردگی)

ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ یلغار لاہور

ترجمان لیڈرز میڈیا نیٹ ورک

جواب دیں

Back to top button