*پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ پر بنائی گئی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی*

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے "پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ” پر بننے والی دستاویزی فلم کے پریمیئر شو میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔کراچی کے نجی سینیما گھر میں منعقدہ تقریب میں سندھ پولیس اور راوا ڈاکیومینٹری کے باہم اشتراک سے”پاکستان اسٹاک ایکسچینج-دی پولیس اسٹوری”کے عنوان سے اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانیوالے شہید پولیس آفیسر، غازی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والوں دیگر اداروں کی بہادری کو اس دستاویزی فلم میں حقیقت سے قریب تر منظر کشی کرکے دکھایا گیا۔

آئی جی سندھ کی مقامی سینیما آمد پر راوا کے سی ای او بریگیڈیئر طارق نے آئی جی سندھ کا والہانہ استقبال کیا اور خوش آمدید کہا جبکہ بریگیڈیئر طارق سمیت راوا ٹیم نے دیگر تمام شرکاء کی آمد پر ان سے اظہار تشکر کیا۔اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز،میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ٹریننگ،اسپیشل برانچ،ٹی اینڈ ٹی،آرآر ائف، ایڈمن کراچی،انویسٹی گیشنزکراچی، زونل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز،اے آئی جیز،پی ڈی آئی ٹی اورپولیس کے دیگر افسران و اپلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دستاویزی فلم سے قبل راوا کے سی ای او بریگیڈیئر طارق نے سپاسنامہ پیش کیا اور دستاویزی فلم میں مکمل تعاون اور سپورٹ پر آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکومینٹری دراصل اسٹاک ایکسچینج دہشت گردانہ حملے پر بنائی گئی ہے جس میں سندھ پولیس کے شہید اور غازی پولیس افسران و جوانوں کی جرات اور بہادری کو انتہائی بہترین اور منفرد انداز میں فلمایا گیا ہے بلاشبہ راوا کی جانب سے پیش کردہ یہ ڈاکومینٹری بین الاقوامی معیار اور تقاضوں کے عین مطابق ہے جس پر میں بریگیڈیئر طارق اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے انتہائی عرق ریزی سے کام کرتے ہوئے حقیقت سے قریب تر ڈاکومنٹری بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے بہت سے اچھے کام ہائی لائٹ نہیں ہو پاتے تاہم یہ ڈاکومنٹری ان کی عمدہ اور بہترین کاوش ہے مجھے قوی امید ہیکہ ایسی ہی عمدہ اور بہترین کاوشوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اپنا کام جس طرح کررہی ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے جو شب و روز محنت کررہی ہے اس میں ہمارے افسران و جوانوں کی بہت سی قربانیاں اور کارنامے شامل ہیں تاہم یہ بھی یاد رہیکہ اچھے کام کے باوجود بھی پولیس پر جب منفی تنقید ہائی لائٹ ہوتی ہے تو اس کا تاثر بھی خراب ہی آتا ہے چونکہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اور قواعد و ضوابط میں رہ کر ہی کام کرتی ہے تو ایسے میں وہ ہر قسم کے منفی تاثر کو اپنے اچھے کام سے زائل کرنے میں ہمیشہ مصروف عمل اور سرگرم رہتی ہے عوام کی جانب سے ستائش پر پولیس کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور وہ پورے انہماک کیساتھ عوام کی خدمت میں جت جاتی ہے۔دنیا میں پولیس اور اداروں پر سیریل اور فلمیں بنائی جاتی ہیں جس سے بلاشبہ عوام میں پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر ہوتا ہے اور یہ سب ہمارے لئے بھی ایک مثال ہے۔راوا کی ٹیم نے ایک ایسے موضوع پر محنت کی جو وقت کی ضرورت ہے۔ہم راوا کو خوش آمدید کہتے ہوئے انھیں مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور ہم آگے چل کر مذید پروجیکٹس پر بھی کام کرینگے۔اس موقع پر آئی جی سندھ اور راوا کی ٹیم کی جانب سے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔تقریب کے اختتام ہر مہمان خصوصی سمیت دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ پر بنائی گئی دستاویزی فلم سندھ پولیس اور راوا کے "فیس بک” پیج پر دیکھی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button