*سیلاب سے لاہور میں 28موضع جات،82 ہزار 952 افراد متاثر ہوئے،کمشنر لاہور مریم خان*

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے لاہور میں 28موضع جات متاثر ہوئے جن میں سے 6 موضعات 50فیصد سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، لاہور میں 82ہزار952 افراد متاثر ہوئےاور 21ہزار 460ایکڑ زرعی زمین سیلاب کی زد میں آئی۔ شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور نے بھی سیلاب سے موضعات، زرعی زمینوں کے نقصانات کے ابتدائی تخمینے پیش کیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پبلک سیکٹر انفراسٹرکچر کے نقصانات کے تخمینے بھی شامل کریں ٹیمیں تصدیق کرینگی۔کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت سیلاب نقصانات تخمینہ، انسداد ڈینگی اور ضلعی کوآرڈینیشن کارکردگی پر اضلاع کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈویژنل اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے شرکت کی۔ ڈی سیز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں خودپور، مانگا، سندر اور بابو صابو کی زرعی زمینوں سے سیلابی پانی رہ گیا ہے، انسداد ڈینگی کیلئے اگلے 2تا 3ہفتے اہم ترین ہیں، سو فیصد سرویلنس اور لارواسڈل استعمال ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں آٹا چینی قیمتیں مستحکم ہیں اور خلاف ورزی پر کریک ڈاون جاری ہے۔کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ ایریاز آبادیوں میں طبی سروسز، ادویات فراہمی، کلینک آن ویلز کو موثر ترین رکھا جائے، فلڈ ریلیف کیمپس سے واپس جانے والوں کیلئے راشن اور جانوروں کیلئے ونڈہ فراہم کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سیلاب اتر گیا ہے لیکن سیلاب زدہ آبادیوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر اضلاع فوکس کریں، انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں امسال ڈینگی کیلئے کوئی نیا ہاٹ سپاٹ پیدا نہیں ہوا اور نہ ہی ڈینگی سے کوئی ہلاکت ہوئی۔ ڈویژنل اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ سی او ہیلتھ لاہور اور فوڈ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button