کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے یونی لیور کیجانب سے امدادی سامان کی کھیپ سیلاب متاثرین کو روانہ کردی۔ یونی لیور نے 5سو سے زائد راشن کارٹن سیلاب متاثرین کیلئے کمشنر لاہور کے حوالے کیے۔ جی ایم لاہور یونی لیور شہزاد وارث نے

کمشنر لاہور کر امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر راشن کارٹن میں آٹا، چینی، چاول، دال چنا، چائے، دودھ، خوردنی تیل، صابن، مچھر مار سپرے ودیگر اشیاء شامل ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے یونی لیور پاکستان کی امدادی خدمات کو سراہا۔ کمشنر لاہور نے فلڈ ریلیف متاثرین امدادی سامان ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈسپوزل پر بھجوا دیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تھیم پارک سوسائٹی متاثرین میں راشن کارٹن تقسیم کرے گی۔






