ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایل ڈبلیو ایم سی کو لاہور کینال روڈ مکمل طور پر صاف کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے. کلین مشن جاری رکھنے کے لیے ڈی سی لاہور فیلڈ میں متحرک ہے انہوں نے تحصیل نشتر ٹاؤن کے دورے کیے.

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن محمد سلیم آسی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ فیروز پور روڈ اور اطراف میں تجاوزات کا بھرپور خاتمہ کیا جا رہا ہے اور کوئی گنجائش نہیں دی جا رہی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات پوائنٹس کی نشاندہی کے بعد عارضی و پختہ تجاوزات کو فی الفور مسمار کروایا جائے اور سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضہ واگزار کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وارننگز اور نوٹسز کے باوجود تجاوزات قائم ہونے پر مسمار کروا دی جائیں. انہوں نے کہا کہ کوئی نرمی و رعایت نہ برتی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں.ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے آہلو والا روڈ کاہنہ، کماہاں نالہ اور اطراف پر صفائی اقدامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کماہاں نالہ میں واسا حکام بذریعہ مشینری صفائی نظام بہتر بنائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کماہاں کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی اقدامات میں ہرگز کوتاہی نہ کی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن بھرپور طریقے سے جاری ہے.






