ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کی کوششیں جاری ہیں. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک ہے. سی او ایم سی ایل اور اے سی سٹی نے انارکلی بازار کا دورہ کیا اور ڈپٹی سی او ایم سی ایل اور ایم او آر سے مشاورت کی اور منفرد ڈیزائن کی منظوری دی. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ڈیفنس موڑ کا دورہ کیا اور ٹریفک کے مسائل پر ٹیپا، سی بی ڈی اور نیسپاک حکام سے مشاورت کی.

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے تحصیل کی اہم شاہراہوں کا معائنہ کیا اور صفائی اور تجاوزات کے خلاف ہدایات جاری کیں. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور 9 کلومیٹر تک توڑ پھوڑ مکمل اور 5.5 کلومیٹر پر واٹر باؤنڈنگ مکمل کر لی گئی ہے. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے جی ون مارکیٹ کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 5 دکانیں سیل کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے تمام اداروں سے مل کر کام جاری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری انتظامیہ کے اقدامات میں تعاون کریں.






