ضلعی انتظامیہ ڈی سی لاہور کی قیادت میں رہائشی علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کے لیے متحرک ہے. ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ

شہر میں بھینسوں کے باڑے قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی. ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہری آبادی سے مویشیوں کے انخلا کیلئے کارروائیاں جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے جوہر ٹاؤن سے مویشیوں کو ہٹانے کی کارروائی کے دوران 9 مویشی ضبط کیے اور مالک کو وارننگ جاری کی. اے سی خواجہ محمد عمیر محمود نے پی آئی اے روڈ پر کارروائی کے دوران 8 مویشی ضبط کیے اور مالک کو گرفتار کروایا. اسسٹنٹ کمشنر راوی نے کہا کہ مقبرہ موڑ شاہدرہ سے مویشی ہٹانے کی کارروائی کے دوران 8 حویلیاں سیل کیں. اسی لیے اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے کمان میں بینکر سوسائٹی کے قریب مویشیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 100 سے زائد مویشی منتقل کرواۓ. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بھینسوں کے باڑے مچھروں کی آماجگاہ،گندگی سمیت ڈرینج سسٹم متاثر ہونے کی بڑی وجہ ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری آبادی سے مویشیوں کے مکمل انخلا تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔






