چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ، جنرل مینجر، سنیئر مینیجرز ہیومن ریسورس اور سٹاف نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے اجلاس کی صدارت کی اور افسران مانیٹرنگ سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ محنت میں عظمت اور عوامی خدمت میں عزت ہے۔ ہمارا مشترکہ مقصد اور مشن عوامی کی فلاح و بہبود اور بہتر سروسز کی فراہمی ہے جو ہماری ذمہ داری ہے۔ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے اور وزیر اعلٰی پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت شہر و ضلع جہاں تک گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے وہاں تک ہر شہر، قصبے اور گائوں تک صفائی سروسز فراہم کی جائیں۔ کنٹریکٹرز کے عملہ اور صفائی آپریشنز کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔ جو مسائل درپیش ہیں انہیں مل کر حل کیا جائے گا اور محنت کرنے والوں کی کھلے دل سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔






