وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کااجلاس،شفافیت،تعلیم، ٹیکنالوجی،صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31 واں اجلاس منعقدہوا جس میں شفافیت،تعلیم، ٹیکنالوجی،صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ہر محکمہ تین ماہ میں ملازمین کی انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔ اجلاس میں راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے جدید ٹریفک لائٹس کی تنصیب کی منظوری دے دی۔ روڈز پر پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لئے ہر سڑک پر زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ہر شہر کی ہرسڑک کے گڑھوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا حکم بھی دیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں امتحانات کو شفاف اور معیار کے مطابق بنانے کے لئے پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچر کے لئے الاؤنس 500 سے 10ہزار کردیا۔ صوبائی کابینہ نے لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا۔ اجلاس میں ٹریفک قواعد کی پاسداری کو عزت دینے پر غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کے لیے ایک لاکھ روپے انعام اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی۔ سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کاشت کا ہدف بروقت اور دوسروں صوبوں سے پہلے پورا کرنے پر وزیر زراعت عاشق کرمانی اور پوری ٹیم کو مبارکباددی،ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد خان اور پوری ٹیم کو کو شاندار کارکردگی پر شاباش بھی دی گئی۔ اجلاس امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی۔ اجلاس میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور ڈیپارٹمنٹ کے سٹرکچرپلاننگ یونٹ میں 24خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف میڈیکل انسٹی ٹیوشنز میں عارضی بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ فاریسٹری، وائلڈ لائف، فشریز ڈیپارٹمنٹ میں فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ اور ڈرائیور کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب ایجوکیشن،کریکولم،ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کی بھرتی کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دے دی۔ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز میں بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسن، سیکرٹریز اور کنٹرولر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کےختلف اداروں میں ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی ایڈہاک بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ نئے میڈیکل انسٹی ٹیوٹس کے بورڈ آف گورنر ز کی منظور شدہ کلینکل اور نان کلینکل آسامیوں پر بھرتی کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے نئے اداروں میں گریڈ

5سے گریڈ 15تک نان گزٹیڈسٹاف کی بھرتی کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے چیچہ وطنی،کمالیہ، پیر محل، شور کوٹ روڈ 46کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع کی منظوری دے دی۔ ہولی فیملی ہسپتال فیصل آباد کے لئے درکار ضروری آلات کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ 100بیڈز مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال مری کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ میں مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر پنجاب لائیوسٹاک ای کریڈٹ سکیم کی منظوری دی گئی۔ ضلع قصور کی 66ڈویلپمنٹ سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور واٹر سرویلنسز پراجیکٹ اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پتنگ بازی کے پابندی کے آرڈیننس میں ترامیم کی اجازت بھی دی گئی۔ اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بورڈ آف گورنر کے ارکان کیلئے اجلاس اعزازئیے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنر کے ارکان کومیٹنگ اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سب سٹینسز ایکٹ 2025ء کے تحت خصوصی عدالتو ں کے قیام کی منظوری دی۔ پنجاب ڈرگ رولز 2007ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈیفی میشن ٹریبونل ایکٹ 2024 ء کے تحت قائم کردہ ڈیفی میشن ٹریبونل کے دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیبر کورٹ نمبر3فیروز والا میں پریزائیڈانگ آفیسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ ڈگری کالج چیلہ والا کو یونیورسٹی آف رسول سے ملحق کرنے کی منظوری دی گئی۔ پھول نگر میں سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پبلک سیکٹر کمپنیز میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ کامران بارہ دری لاہور کی اپ لفٹنگ کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے ریسرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ پنجاب صاف پانی کمپنی کے سی ای او کے ایڈیشنل چارج کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی آف وائٹ راک ایکٹ 2025ء کے قیام کے لئے سرکاری نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ مساجد اور مدارس کے اخراجات کے لئے 742 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر کے لئے 484ملین کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ڈویلپمنٹ آف ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے پی ایم یو سکیم اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ماڈل ایگری کلچر مال فیز ٹو کا پراجیکٹ اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ رحیم یار خان، اوکاڑہ، خوشاب، خانیوال، ننکانہ، جہلم، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور جھنگ میں ہارٹیکلچرز ایجنسی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب منرل کمپنیز کو دریائے سندھ میں پلسٹر گولڈ کی مائننگ لیز کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر واسا زکے قیام کی منظوری دے دی۔ دھی رانی پروگرام میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایم یو یونٹ کے قیام کا پراجیکٹ اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔ ملٹری ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ ٹرینز کو اجاز ت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کی سکیم میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے غیر سرکاری ممبر کی نامز دگی کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی بہاولپور کے سلیکشن بورڈ میں خاتون ایکسپرٹ کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے کھیلتا پنجاب کے ایتھلیٹس کے لئے ای بائیکس کی منظوری دے دی۔ لاہور میں چوتھی انسداد دہشت گردی عدالت کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے لئے اے ایف ڈی سے لون پر بات چیت کے لئے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی میں شامل ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ کی سکیموں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ منیارٹی کارڈ میں مزید افراد شامل کرنے اور اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور اور ورکر ویلفیئر کمپلیکس ٹیکسلا کے ہاؤسنگ یونٹ کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ ڈرگ کورٹ کے چیئرپرسنز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کو ایم آر آئی اور سی ٹی سکین میشن کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ منرل پر ایکسائز ڈیوٹی کے قوانین مجریہ 1971میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی سکیموں کے پی ایم یو کے ملازمین کے لئے پراجیکٹ الاؤنس اور مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں کی منظوری دی گئی۔ شوگر کین سیسٹ ریٹ برائے کرشنگ سیزن 2025-26ء کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس لاہور اور بہاولپور کے وائس چانسلر ز کی تعیناتی کے لئے ریسرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے اگلے فلڈ سیزن سے پہلے ایریگیشن ری ماڈلنگ ورکس کے لئے فنڈز کی درخواست کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک سے پارٹنر شپ سے متعلق امور پر ایم او یو کی منظوری دی گئی۔پھاٹا(PHATA)افورڈ ایبل ہاؤسنگ جوائنٹ رولز 2025ء کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز کو نادراکے ساتھ منسلک کرنے اورپائلٹ پراجیکٹ کی تیاریو ں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولیشن کے لئے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ اور دیگر ایشوز کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں اربن ری جنریشن اور ری ہیبلی ٹیشن کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ کرسچن میرج لائسنس کی تجدید اور اجراء،ہندو میرج لائسنس کے اجرا اور ہندو میرج رجسٹرار کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ وقف املاک اور لاپتہ افرا د سے متعلق قوانین /ایکٹ 1975ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے آرٹیکل اور میمورینڈم کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب ہائی سکیورٹی زون، اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی۔ پنجاب پولیس ٹریفک وارڈن سروس رولز 2017ء شیڈول ون میں مجوزہ ترامیم اورڈویلپمنٹ سکیموں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ سروے رولز (تعیناتی اور سروس کے ضوابط) رول 2018ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پھاٹاPHATAرول 2002 ء کے سیکشن 19 (1) میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ڈرافٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اکنامک فیئر منسٹری،انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور کے ایف ڈبلیو بینک کے درمیان 15ملین یورو گرانٹ کے سہ فریقی فنانسنگ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب چیرٹی ایکٹ 2018ء کے تحت کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ بہاولپور اور ملتان میں ریجنل بلڈ سنٹر کے انتظام وانصرام کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اوررجب طیب اردگان کے درمیان معاہدے کی تجدید کی منظوری دی گئی۔ لیز رولز 1934ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ سی سی ڈی میں جنسی جرائم کی تحقیقات کے لئے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے قیام کی سمری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈی مار کیشن، کلاسیفکیشن اینڈ نیمنگ آف لوکل ایریاز رول 2025ء کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب وویمن ہاسٹل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ پنجاب ایمپلائز ایفی شنی، ڈسپلن، اینڈ اکاؤنٹ بیلٹی ایکٹ 2006ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ اٹک کے سٹرکچر پلان کے سائیڈ ڈویلپمنٹ زون میں سی بی ڈی اٹک سائیٹ کے ایریا کی نشاندہی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دے دی۔ کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئینی امور و نجکاری کے 26 ویں، 27ویں،28ویں اور29ویں اجلاسوں کی کارروائی کی توثیق دی گئی۔ کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے 40، 41اور 42ویں اجلاسوں کی کارروائی کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شیڈ کالونی چھانگا مانگا کی ٹیچر فرزانہ کوثر کے علاج کے لئے 22 لاکھ 36ہزار روپے کے میڈیکل بل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سال 2010-11،سال2011-12کی سالانہ مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی گئی۔ حکومت پنجاب کی 2019-20اور2022-23کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب کریمنل پراسیکوشن سروسز ایکٹ 2006 ء اورکوڈ آف کریمنل پروسیجر 1893ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ مائننگ سیکٹر اور منرل بیڈ انڈسٹری کے تحفظ کے لئے فاریسٹ ایکٹ میں ترامیم /نرمی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974ء ترامیمی 2025 ء کے تحت تلور کی تھرڈ شیڈول سے فرسٹ شیڈول میں عارضی منتقلی کی منظوری دی گئی۔ ایکوا کلچر تھارٹی پنجاب کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ٹیوٹا، پی وی ٹی سی، پی ایس ڈی ایف کو اوورسیز ایمپلامنٹ پروٹیکٹر لائسنس کے اجراء کے لئے حکومت پنجاب کے این او سی کی منظوری دی گئی۔ اپیل دائر کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مکبریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات کے قیام کی نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024ء کے تحت اخراجات کا اختیار بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ پوٹھوہار واٹر بورڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ کو پٹرولیم رائٹس اور لائسنس کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ڈسپنسری کے قیام کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے بورڈ آف ممبر ز کے لئے اعزازیہ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچر کی میرٹ پر تعیناتی کے طریقہ کار اور پروفارمنس چارج الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ سٹرایک انفورسٹمنٹ سٹیشن کے قیام کا کیس پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ پیرا ملازمین کے لئے پیرا سپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ پولیس رولز 1934ء کے تحت انعامی رقم کے تعین کے لئے ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب شوگر کین فیکٹریز ایکٹ 1950ء کے تحت شوگر کین کنٹرول بورڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہل ٹورنٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے لون کے لئے رجوع کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز ایکٹ 2025ء کے قوانین کی منظوری دے دی۔ قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے نئے ارکان اور چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ روڈ سیکٹرز کی پی ایس ڈی پی سکیموں کے لئے اضافی فنڈ ز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ کیڈٹ کالج آف حسن ابدال کو سپیشل گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ کیڈٹ کالج آف خان پور کے لئے 400ملین گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لئے آرمڈ سکیورٹی وہیل،محافظ، 5 کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ فاریسٹ انفورسمنٹ میکینزم کی اپ گریڈیشن کے لئے 5675ملین ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی ایچ اے لاہور کی واجب الا دا رقوم کے لئے فنڈز مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ آرٹسٹ خدمت کارڈ کی سالانہ گرانٹ میں اضافے کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ انوائرمنٹ کمپلیکس لاہور کی تعمیر کے پراجیکٹ کو اے ڈی پی میں شامل کرنے اور ا ضافی گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 360ملین کی ضلع لاہور کے لئے4نئی ڈویلپمنٹ سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فیصل آباد کی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button