وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے گوجرانولہ کے ممبران اسمبلی نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں جاری پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی،ممبران صوبائی اسمبلی نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے کامیاب انعقاد پر وزیر ہاؤسنگ کو مبارکباد دی، بعد ازاں ممبران صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے حلقوں میں درپیش عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا،ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کرنیوالوں میں ممبر صوبائی اسمبلی نوید اشرف، چودھری اعجاز احمد ، عبداللہ یوسف وڑائچ اور عدنان چھٹہ ،ممبر صوبائی اسمبلی بلال فاروق طارق، رانا فیاض، طارق سبحانی،میاں شاہد حسین بھٹی اور دیگر مسلم لیگی رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ گوجرانولہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، امن عامہ کی صورتحال اور عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کی جاری اپنی چھت اپنا گھر ،دھی رانی اور دیگر پروگرامز کے عوامی تاثرات بارے بھی آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں گوجرانولہ ڈویژن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا، ممبران اسمبلی نے بتایا کہ بلا تفریق اور میرٹ پر اسکیم سے مستفید افراد حکومت پنجاب کی پالیسیوں کے معترف ہیں، یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانولہ ڈویژن کے امور کی نگرانی بارے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کو ذمہ داری سونپی تھی۔
Read Next
19 منٹس ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
42 منٹس ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
5 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
23 گھنٹے ago
لاہور کے علاقے بھاٹی میں ماں اور بیٹی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ پر ایکشن،ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین معطل
1 دن ago






