محکمہ لائیو اسٹاک میں لائیو اسٹاک پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ نے کی۔

اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اسد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد زبیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد یوسف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے مجوزہ لائیو اسٹاک پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس کی اہم شقوں پر روشنی ڈالی۔






