ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور زیر تعمیر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے میں زیر تعمیر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر رابیل بٹ نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ جلد فعال ہوگا، غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایل ڈی اے سکیموں اور نجی سکیموں کی ڈرون ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پراپرٹی انڈنٹیفکیشن سیل میں پراپرٹی ٹرانسفر کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر سیل میں تعینات عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں یومیہ درخواستوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔






