وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ایک اوراحسن اقدام،ایل ڈی اے اور LWMC کے مابین "ڈور ٹو ڈور”کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک میں منعقدہوئی۔ایم اویو پر ڈائریکٹرایڈمن ایل ڈی اے رابعہ ریاست اورLWMCکے جی ایم آپریشن راشد ظہور نے دستخط کیے۔تقریب میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا ،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ،ممبر قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اورممبر صوبائی اسمبلی ملک انس محمود نے شرکت کی۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ معاہدے کے تحت ایل ڈبلیوایم سی ٹیمیں ایونیو ون سکیم، جوبلی ٹاون اورموہلنوال سکیم سے کوڑاکرکٹ اکٹھاکریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈبلیو ایم سی پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کی تین سکیموں سے ویسٹ کولیکشن کرے گا۔ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم سے دور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کرے گا اوران تینوں سکیموں کے رہائشیوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ سکیموں میں صفائی ستھرائی کا نظام سو فیصد بہتر ہو گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے سکیموں میں سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہاکہ ایل ڈبلیو ایم سی مختلف شفٹوں میں اپنی ٹیمیں یہاں تعینات کرے گی۔ صوبائی دارالحکومت میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم بابر صاحب دین نے بتایاکہ

مارچ کے آخر تک پورے لاہور سے دور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا نظام مکمل شروع ہو جائے گا۔5 مرلے، 10 مرلے اور ایک کینال کے گھروں سے 300, 500 اور ایک ہزار روپے نوٹیفائیڈ فیس چارج کی جائے گی۔ ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں لاہور اور پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں۔ تقریب میں ایل ڈی اے، ایل ڈبلیو ایم سی، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں نے شرکت کی۔بعدازاں ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں فلیگ مارچ کیا۔






