وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقہ پی پی 174 کا دورہ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ،کھلی کچہری کا انعقاد

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقہ پی پی 174 کا دورہ کیا،صوبائی وزیر نے حلقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کھلی کچہری میں عوام کے ساتھ مسائل بھی سنے، حکومت پنجاب کے رمضان نگہبان پیکج کیلئے مستحق افراد کی نشاہدہی بارے ہدایات جاری کیں،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن، صرف اور صرف عوامی فلاح اور ملکی ترقی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کا کسی بھی صوبے سے موازنہ کرلیں، ہر شعبہ زندگی میں جدت ، خوشحالی اور ترقی کی برق رفتاری کا پھر سےآغاز ہوا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ روڑے اٹکانے، احتجاج ،گالی اور بدتمیزی کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے، میاں محمد نواز شریف کی ٹیم وفاق اور پنجاب میں دن رات محنت کر رہی ہے،

انشاء اللہ ان 5 سالوں میں عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبوں کے ریکارڈ بنائے جائیں گے، تعلیم، صحت، روزگار، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ، ثقافت ،سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کی قطاریں لگ چکی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button