ریجنل کونسل "شاہ حسین” کا بائیسواں اجلاس ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ کی زیرصدارت منعقد

ریجنل کونسل "شاہ حسین” کا بائیسواں اجلاس ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر سرگرمی کیلنڈر پر عملدرآمد رپورٹس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیرز نے پیش کیں جبکہ مجموعی کارکردگی رپورٹ ریجنل کنونیئر اور ریجنل منیجر نے پیش کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے موثر استعمال کے لئے محمد اکرم فالو اپ کیا کریں گے۔ لگاتار تین ریجنل کونسل اجلاسوں سے غیر حاضر ممبران کو سیکرٹریٹ تنبہی نوٹس جاری کرے گا۔ آئندہ ریجنل کونسل کا اجلاس ننکانہ صاحب میں ریجنل ممبر آرگنائزیشن کے دفتر میں منعقد کیا جائے گا۔ آئندہ سے ریجنل کونسل اجلاسوں میں عدم حاضر ممبران کو آن لائن لیا جا سکتا ہے تاہم انکی حاضری متصور نہیں ہوگی۔ اس تجوید پر اتفاق پایا گیا کہ لگاتار تین اجلاسوں سے غیر حاضر رکن کو ریجنل کونسل کے ایک اجلاس کی میزبانی عائد کی جائے۔ اراکین 30 جنوری تک درج ذیل دستاویزات سیکرٹریٹ جمع کروائیں گی تا کہ فنڈز کے حصول کےلئے رکن تنظیموں کے مابین درجہ بندی اور ترجیع طے کی جا سکے۔ اجلاس میں 32 اراکین میں 18 نے شرکت کی، تفصیل کے مطابق شیخوپورہ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تمام اراکین نے شرکت کی۔ لاہور سے 11 میں سے تین، گوجرانوالہ سے 7 میں سے 4 اور وزیر آباد سے صرف ڈسٹرکٹ کوآرڈینیر شریک ہوئے جبکہ ننکانہ صاحب سے تمام اراکین غیر حاضر رہے۔ اجلاس میں نیٹ ورک مینجمنٹ آرگنائزیشن کی نائب صدر عنبرین بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سیکرٹریٹ "شاہ حسین” سے ریجنل منیجر، خرم شہزاد احمد اور نذر حسین نے سہلکاری کی خدمات سرانجام دیں۔

جواب دیں

Back to top button