رمضان بازاروں کی تیاریوں کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس، 10 ماڈل بازار قائم کئے جائیں گے، ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا،بریفنگ

رمضان بازاروں کی تیاریوں کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شجعین وسطرو، ڈی او انڈسٹری، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور جی ایم ماڈل بازار صدام کھوکھر نے شرکت کی.

بریفنگ میں ڈی سی لاہور کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی اور 7 دکانوں پر پھل، سبزیاں، دالیں، مصالحے اور دیگر اشیاء جبکہ 3 دکانیں گوشت کیلیے مختص کیے گئے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ رمضان بازاروں میں دکانداروں کو اشیاء تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں اور مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامہ کے تحت معیاری اشیاء شہریوں کو فراہم کریں گے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز ہوں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اشیاء عمدہ معیار کی ہوں گی اور صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات ہوں گے، سید موسیٰ رضا نے کہا کہ 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے رمضان سے قبل رمضان بازار شروع کرنے کی ہدایت کی.

جواب دیں

Back to top button