*چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس*

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فائنانس و پلاننگ اور ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنرز ماڈل ٹاؤن و سٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی. پی سی بی، رینجرز، پولیس، ریسکیو، ہیلتھ، سیف سیٹیز، لیسکو، گیس، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور سول ڈیفنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی. اجلاس میں انٹرنیشنل ٹیموں کی رہائش سمیت صحت، سیکیورٹی، پارکنگ، لائٹنگ اور ایمرجنسی سروسز پر غور کیا گیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراؤنڈ کے اندر و باہر جامع حکمت عملی کے تحت سیکورٹی و دیگر انتظامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے.

پی سی بی حکام نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام شرکاء چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے لیے منصوبہ بندی کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کرکٹ چیمپئنز ٹرافی ایک قومی ایونٹ ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے کہا کہ یہ ایونٹ لاہور کا مثبت تاثر اجاگر کرے گا.

جواب دیں

Back to top button