رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر حسین، ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور محمد جمیل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پولیس، واسا، سوئی گیس، ایل ڈبلیو ایم سی اور لیسکو کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

رائیونڈ اجتماع انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تعاون کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے اجتماع سے قبل ہیلتھ، ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے تمام متعلقہ محکموں کو اجتماع کے دوران بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔






