محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 44 واں اجلاس

چیئرمین و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، لودھراں و دیگر اضلاع میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری جبکہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کرکٹ میچز کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کیلئے پولیس اور ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button