محکمہ بلدیات پنجاب نے 7 میونسپل افسران پلاننگ کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

محکمہ بلدیات پنجاب نے پلاننگ فنکشنل یونٹ کے نئے بھرتی ہونے والے گریڈ 17 کے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نئے بھرتی ہونے والی محمد عارف کو میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کمیٹی عارف والا تعینات کر دیا گیا ہے۔عثمان علی کو ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل راجن پور،اقراء خالد کو ایم او پی میونسپل کمیٹی نارروال، مریم حنیف کو ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جہلم،انعم ناز اعوان کو ایم او پی میونسپل کمیٹی حافظ آباد اور عنبرین ندیم کو ایم او پی میونسپل کمیٹی وزیر آباد تعینات کیا گیا ہے۔ایم او پی وزیر آباد سید عمران علی کی ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل چکوال تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button