ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے رائیونڈ مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ڈی سی لاہور نے اجتماع منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ لی.

اجتماع انتظامیہ نے کہا کہ اجتماع گاہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور رہائش، پارکنگ، لائٹنگ اور ٹریفک انتظامات مکمل ہیں. اجتماع انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا شکریہ ادا کیا. ڈی سی لاہور نے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ انتظامیہ اور آلائیڈ محکمے اجتماع کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں. ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ اجتماع کی جانب جانے والے راستوں پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ نہ ہونے دی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ہرگز برداشت نہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اجتماع انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ اجتماع میں تمام تر انتظامات و دیگر انتظامی امور کی بروقت تکمیل اور فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہے.






