*عوام الناس میں صفائی کا شعور بیدار کیا جائے، ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم کا اہتمام کیا جائے، ڈی سی لاہور سیدموسٰی رضا*

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شریف میڈیکل کمپلیکس، بھائی کوٹ کے اطراف میں صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زوہیب ممتاز و دیگر بھی ڈی سی لاہور ہے ہمراہ تھے.

اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ تحصیل رائیونڈ میں صفائی و تجاوزات اقدامات جاری ہیں. ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات کیں کہ تمام آلائیڈ محکمے صفائی کے بہترین اقدامات کے لئے فیلڈ میں متحرک ہوں. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی کا مرحلہ وار جائزہ لیں اور مانیٹرنگ میں ہرگز کوئی کوتاہی نہ کریں. انہوں نے حکم دیا کہ سڑکوں و خالی پلاٹس کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس میں صفائی شعور بیدار کیا جائے اور ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم کا اہتمام کیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوامی شعور سے صفائی اقدامات میں مزید بہتری آئے گی اور کہا کہ لوگ کچرا مختص جگہوں پر رکھیں گے. ڈی سی لاہور نے اپیل کی کہ شہر کے حسن کو اجاگر کرنے کے لئے شہری بھی ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ ایک پیج پر ہوں. انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگانے دی جائے اور زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے. ڈی سی لاہور نے تنبیہہ کی کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو ہدایات کیں کہ جھگیوں و جانوروں کا انخلاء یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جھگیاں و جانور شہری آبادی میں کہیں بھی دکھائی نہ دیں فی الفور منتقل کئے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور دلکش و صاف ستھرا بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور پرعزم ہے.

جواب دیں

Back to top button