گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 69 گیس کنکشن منقطع، اور 15 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 69 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 15 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی بھی عائد کیے گئے مزید 3FIRs بھی درج کی گئی۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 34 گیس کنکشن منقطع کیے اور 4 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے۔

فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 1FIR بھی درج کی گئی ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button