*حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی*

حکومت پنجاب نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانے کیلئے راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button