حکومت کی جانب سے چمن کے مقامی شہریوں کے لیے مفت پاسپورٹ کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
بریگیڈیئر شکیل احمد ایف سی چمن ،ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی پی او چمن شہریار خان مسلم لیگ ن ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ خان اچکزئی تاجر رہنماء حاجی عمران خان کاکڑ کی موجودگی میں فری پاسپورٹ کا افتتاح کردیا گیا اور شہریوں میں فری پاسپورٹ بھی تقسیم کیےگئے۔