*واسا لاہور کی جانب سے رمضان المبارک 2025 کے لئے ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری*

واسا لاہور نے ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر رمضان المبارک 2025 میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں۔واسا ترجمان کے مطابق صارفین کو پانی چار مختلف دورانیوں میں فراہم کیا جائے گا۔پہلا دورانیہ صبح 3:00سے صبح 5:15 بجے تک

دوسرا دوانیہ صبح 8:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک

تیسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک

آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات 8:45 تک ہوگا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی کی سخت ہدایات دے دیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے عوام الناس کو بھی ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران گھروں میں پانی محفوظ کرنے کی اپیل کی ہے

جواب دیں

Back to top button