کلین مشن جاری رکھنے کے حوالے سے ڈی سی لاہور نے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے کیے. ڈی سی لاہور نے شادباغ و اطراف میں صفائی، تجاوزات و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ثاقب ترازی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.ایک مقام پر مین ہول نہ کور ہونے پر ڈی سی لاہور نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور فی الفور کور کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی معاملے میں کوتاہی نہ کریں اور صاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی ضروری ہے. ڈی سی لاہور نے واضح ہدایت کی کہ واسا شہر بھر کے نالوں و سیوریج سسٹم میں بہتری لائیں. انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے میگا آپریشنز کئے جائیں اور کوئی نرمی نہ برتی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو بار بار وارننگز جاری کی گئیں ہیں اور اب کوئی گنجائش نہ ہے اور سختی سے نمٹا جائے. انہوں نے کہا کہ بینرز، پوسٹرز واسٹریمرز کو ترجیحی بنیادوں پر اتروایا جائے. ڈی سی لاہور نے تنبیہہ کی کہ

بصری آلودگی کا باعث بننے والی تمام اشیاء کا خاتمہ یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ شہری آبادی سے جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء پر خصوصی فوکس کیا جائے اور نظر انداز نہ کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کے بعد صفائی معیار کو برقرار رکھا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن جاری ہے۔






