میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی کی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز کی جانب سے ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 17 اور 18 اکتوبر 2025 کو کے ایم سی کے ماتحت اسپتالوں میں اسپرے پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، پروگرام کے تحت 15 اسپرے گاڑیاں دو روز تک شام کے اوقات میں اسپتالوں میں اسپرے کا کام انجام دیں گی، ہر گاڑی ایک دن میں ایک اسپتال کو کور کرے گی، اس دوران عباسی شہید اسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، گڈاپ، گزری، شاہ فیصل کارڈیک، لیاری، اسپنسر آئی اسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر کے ایم سی اسپتالوں میں فومیگیشن کی جائے گی، محکمہ میونسپل سروسز کے ڈائریکٹر فومیگیشن کے مطابق تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک افسر کو اسپرے کارروائی کی نگرانی کے لیے نامزد کریں اور رپورٹ دفتر میں جمع کرائیں، فومیگیشن ڈرائیو کے دوران تمام انچارج ایم سی پیز اسپتالوں میں موجود رہیں گے تاکہ کارروائی کی مانیٹرنگ مؤثر انداز میں کی جا سکے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






