لاہور(مقصود اعوان سے)
پاکستانی سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار 25 سے زائد وفاقی و صوبائی وزراء اور معاونین خصوصی سمیت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا تعلق شہر ِ لاہور سے دیکھا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے اس سے پہلے ملکی سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں کبھی اتنی بڑی تعداد میں وفاقی و صوبائی وزراء ایک ہی شہر سے کابینہ کا حصہ نہیں بنائے گئے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف اورنائب وزیراعظم اسحق ڈارسمیت 11 وزیروں و مشیروں رانا مبشراقبال ، علی پرویزملک، عطا اللہ تارڑ، محسن نقوی، عبدالعلیم خان، مصدق ملک ، عون چودھری ، ہارون اختر خان، طلحہ برکی، شبیر احمد عثمانی، احد چیمہ کا تعلق شہر ِ لاہور سے ہے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت 7 صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن، فیصل ایوب کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق،سیدہ عظمیٰ بخاری ، سہیل شوکت بٹ اور 3 معاونین خصوصی حافظ میاں محمد نعمان ثانیہ عاشق اور سلمیٰ بٹ کا تعلق بھی شہر ِ لاہور سے ہے۔