پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی موضع کماہاں میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

لاہور (بلدیات ٹائمز )پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی موضع کماہاں میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لیکوڈیشن بورڈ ظہیر حسین اور سیکرٹری لیکوڈیشن بورڈ فیصل عطا خان اور ایڈیشنل سیکرٹری فاروق کی ہدایت پر کماہاں کے علاقے میں لیکوڈیشن بورڈ کی ملیکتی اراضی پر قبضہ مافیا کی جانب سے چائنا کٹنگ کرکے 5مرلہ 10مرلہ کے گھروں کی تعمیر کی جا رہی تھی

جس کی اطلاع پانے پر سیکرٹری لیکوڈیشن بورڈ نے محکمے ٹیم، مقامی پولیس بھاری مشینری سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button