کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈویژنل جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔نگہبان رمضان پے آرڈرز تقسیم،رمضان بازاروں اور میٹرک امتحانات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے “میٹرک امتحانات شروع ہیں۔امتحانات ایریاز میں 144 نافذ ہے”حکومت پنجاب نگہبان رمضان کے تحت مستحقین رجسٹرڈ شہریوں کیلئے پے آرڈرز کی تقسیم جاری ہے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ لاہور میں 2لاکھ رجسٹرڈ مستحقین کا ہدف ہے۔روزانہ کے 20ہزارہدف کے مطابق پے آرڈرز تقسیم کریں۔رمضان بازاروں و سیل پوائنٹس کی مانیٹرنگ مسلسل رکھیں شکایت کافوری ازالہ کریں۔






