بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر شہر کی بڑی مارکیٹوں میں اتوار کے روز بھی بھرپور آپریشن کیا۔لاہور کے لنڈا بازاروں اور اتوار کے روز پر ہجوم مقامات کو تجاوزات سے مکمل کلئیر رکھا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں شعبہ ریگولیشن کے مختلف اسکواڈز نےبڑی مارکیٹس،حاجی کیمپ،پیر مکی،انارکلی،اچھرہ، کریم بلاک، تاج پورہ اتوار بازار ،چوڑی مارکیٹ لبرٹی،اردو بازار اور دیگر میں آپریشن کیا۔تجاوز کنندگان کو پسپا کر دیا گیا
۔تسلسل سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن اور فالو اپ کی وجہ سے لاہور میں تجاوزات میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔جو کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی واضع ہدایات ہیں کہ تجاوز کنندگان سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔لاہور کو تجاوزات سے پاک خوب صورت شہر بنایا جا رہا ہے۔تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کی معاونت سے تجاوزات کے خلاف آپریشنز تسلسل سے جاری رہیں۔تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہے۔کوئی آفیسر یا عملہ بھی لاپرواہی کرے گا تو اس کے خلاف میں سخت کارروائی ہوگی۔






