صوبائی وزیر بلدیات مینا خان افریدی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات ظفرالاسلام اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کے ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی اور کارکردگی کو مزید موثر بنانے پر گفتگو ہوئی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملازمین کے لیے جاب ڈسکرپشن اور کارکردگی پیمانہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو اخری چھ ماہ میں ٹرانسفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی. وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ پلیسمنٹ کمیٹی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹرانسفر شدہ ملازم کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کر دی گئی
بلدیاتی ملازمین کی کارکردگی کو متعلقہ پوسٹنگ کے دوران ماتحت ادارے کی ذرائع امدنی بڑھانے سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب کوئی ملازم کسی کاغذ پر پاؤں رکھ کر تاخیری حربوں کا استعمال نہیں کر سکے گا۔ مینا خان افریدی نے کہا کہ عوام پر نہ کوئی نئی بلدیاتی ٹیکس لگائیں گے اور نہ کوئی اضافہ کریں گے۔بلدیاتی آفیسرز ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھائیں۔صوبے میں پہلی بار بلدیاتی ملازمین کے لئے جاب ڈسکرپشن اور کارکردگی انڈیکیٹرز متعارف کر رہے ہیں۔ سیکرٹری سے لے کر چوکیدار تک سب کا احتساب کریں گے۔ ریجنل میونسپل افیسرز کی کارکردگی فقط خانہ پری تک محدود ہے۔ریجنل میونسپل افیسرز کی کارکردگی بہتر کرنے بنانے کے لیے ذمہ داریاں دی جائیں۔





