وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج بلال گنج نجی سکول کے سالانہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عورتوں کے معاشرے کی ترقی میں کردار بارے روشنی ڈالی، اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل میں مرد و خواتین کا کردار یکساں اہمیت کا حامل ہے، اسلام مرد کے ساتھ ساتھ عورت کو بھی سوسائٹی کے تمام شعبوں میں شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے، تہذیب و ثقافت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تمام شعبہ جات میں کردار ادا کرنیوالی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سلام کی مستحق ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے مزید کہا کہ عورت ایک ماں، بہن یا بیٹی کے روپ میں وفا کا بہترین استعارہ ہے، ملک پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار مثالی اور قابل رشک ہے، اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو بہترین مثال ہیں، پاکستانی تاریخ کی پہلی وزیر اعلیٰ مریم نواز اسی سوچ کا عکاس ہیں،فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت، نگار جوھر، ملکہ ترنم، بلقیس ایدھی،عاصمہ جہانگیر، ارفع کریم ،ثمینہ بیگ اور ملالہ یوسفزئی جیسی پاکستانی خواتین کا کردار مثالی ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب خواتین کے سماجی تحفظ اور معاشی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز خواتین کی تعلیم و تربیت ، سہولیات اور معاشی تحفظ کیلئے مثالی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
21 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
22 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
1 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






