نگہبان رمضان پروگرام میں عوام سے زائد رقم وصولی پر 5 ایجنٹس گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر قیادت نگہبان رمضان پروگرام کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ نگہبان رمضان پروگرام کے تحت گھر گھر چیک پہنچانے کی مہم جاری ہے۔ تحصیل راوی میں 500 روپے زائد وصولی پر 2 ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔تحصیل شالمار میں تین اومنی ڈیلرز گرفتار، ناجائز وصولی پر ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یونین کونسل دفاتر میں چیکس تقسیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مستحقین تک چیکس پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔ نگہبان رمضان پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔






