*پنجاب حکومت بظاہر آئین کی لگاتار پامالی پر گامزن ہے۔ شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک*

شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی رکن تنظیموں نے پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کے مسلسل عدم قیام پر تشویش کا شدت سے اظہار کیا، تفصیل کے مطابق پنجاب میں مقامی حکومتوں کے فوری انتخابات کے لئے ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ کی قیادت میں مطالباتی ریلی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر شرکائے ریلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں میں مقامی حکومتیں کب سے نہ صرف قائم ہو چکی ہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی قیادت میں مکمل طور پر فعال ہیں ہیں جبکہ بدقسمتی سے پنجاب میں مقامی حکومتی ادارے منتخب قیادت کی بجائے سرکاری مشینری کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ ملک میں منتخب مقامی حکومتوں کا قیام آئین پاکستان کے آرٹیکل 7، 32 اور 140A کے ذریعے آئینی ضرورت ہے جب کہ صوبہ پنجاب کی عوام کو گزشتہ کئی سالوں سے اپنے اس آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ شرکاء کی طرف سے مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کمیٹیوں کے ذریعے مقامی گوریننس قائم کر کے مقامی حکومتوں کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے جائیں جب کہ مقامی حکومتوں کے حوالے سے کی جانے والی ترامیم اور قانون سازی سے پہلے لوکل گورننس پر کام کرنے والی تنظیموں اور مفادِ عامہ کی شہری تنظیموں سے بھی تجاویز لی جائیں۔

جواب دیں

Back to top button