وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ والدین کو پرسادیا،غمزدہ ماؤں کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دادرسی کیلئے سانحہ کاہنہ کے ہر جاں بحق بچے کے لیے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے کے چیکس دکھی خاندانوں کے سپرد کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا اور یقین دلایا کہ حکومت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سانحہ میں زخمی بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹیوشن سینٹر میں جب ایک اینٹ گری تھی تو بچوں کو فوری طور پر چھٹی دے دینی چاہیے تھی۔ آپ کا دکھ اتنا بڑا ہے کہ میرے پاس لفظ ہی نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کی طرف سے آئے امتحان کو ٹال نہیں سکتی لیکن غفلت کرنے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑوں گی۔ میں خود ایک ماں ہوں، اس لیے آپ کے درد اور احساس کو بخوبی سمجھتی ہوں۔ لفظ کم ہیں اورغم بہت بڑا ہے۔ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا کوئی رقم نہیں کر سکتی۔ ننھے پھول جیسے بچوں کا بچھڑجانا دلخراش ہے،دکھی ماؤں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
10 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
12 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
16 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
19 گھنٹے ago






