ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرنئے سال کی آمد پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں نیو ائیر ڈیل کا آغاز کر دیا گیاہے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں خصوصی مہم یکم جنوری سے شروع ہو گی۔شہری ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں (2 ہفتے) اپنی فیملیز کے ہمراہ بالکل فری گزار سکتے ہیں۔ایل ڈی اے نے نیو ایئر ڈیل کے تحت گلبرگ سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی پیکج شروع کیا ہے۔شہری نیو ائیر کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کی ممبرشپ آسان اور اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ 42 کینال پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہے۔سپورٹس کمپلیکس میں بچوں، بڑوں اور فیملیز کے لیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور جدیدسہولتیں میسر ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں سپیشل ماسٹرٹرینرزکی نگرانی میں یوگا کلاسزبھی جاری ہیں۔سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں مردوخواتین کو جِم، سوئمنگ پول، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کی الگ الگ سہولتیں دستیاب ہیں۔سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں انفرادی ممبرشپ کاآغازبھی کردیاگیاہے۔فیملیز اور سرکاری ملازمین کو بھی ممبرشپ کے حصول میں خصوصی رعایتی پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔شہری ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں نیو ائیر کی آمد پر اپنا فٹنس گول سیٹ کر سکتے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
ایل ڈی اے کے مزید 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
*ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔ڈی جی طاہر فاروق*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری*
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کابھاٹی چوک کے اطراف فنشنگ کے کاموں میں سستی پر اظہار ناراضگی*
Related Articles
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید 18 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ تبدیل کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
اندرون سرکلر روڈ اور سرکل گارڈن کی اربن ریجنریشن ماڈل کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
4 دن ago
ایل ڈی اے نے تین سال سے زائد عرصہ سے ایک سیٹ پر براجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پرائیویٹ سیکرٹریز اور سٹاف آفیسرز کو تبدیل کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago


