*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان کی ملاقات*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر اور اپنی زمین اپنا گھر اسکیموں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا،ڈی جی پھاٹا نے لاہور، ساہیوال اور راولپنڈی اضلاع کے دوروں اور پھاٹا اراضی کے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کیلئے درخواستوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ سے تجاوز کرنیوالے کامیاب افراد کو اگلے سال میں قرض دیے جائیں گے، جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 3 مرلہ تک مفت رہائشی پلاٹس کی فراہمی بارے پنجاب کے باسیوں کو خوشخبری سنائیں گی،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میرٹ اور شفافیت کی بہترین مثال ہے، 19 ارب مالیت کی رقم اب تک قرض کی مد میں شہریوں میں تقسیم کی جاچکی ہے، شہریوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے بعد اقساط کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ قرض حاصل کرنیوالے افراد پہلے تین ماہ تک بغیر اقساط گھروں کی تعمیر مکمل کریں گے، اقساط کا سلسلہ تین ماہ بعد شروع کیا جائے گا، اب تک مکمل ہونیوالے گھروں کے مالکان کی طرف سے حاصل شدہ قرضوں کی اقساط جمع کرونا مثبت اور خوش آئند عمل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ ایک لاکھ جبکہ 5 سالوں میں 5 لاکھ لوگوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button