بلدیہ عظمٰی لاہور کے سنٹرل تہہ بازاری سٹور میں آگ لگنے سے تجاوزکنندگان کا قبضہ میں لیا گیا سامان جل گیا

بلدیہ عظمٰی لاہور کے سنٹرل تہہ بازاری سٹور میں آگ لگنے سے تجاوزکنندگان کا قبضہ میں لیا گیا سامان جل گیا۔ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے تاخیر سے 1122 پر اطلاع سے زیادہ نقصان ہوا۔جس میں ایم سی ایل کی دکانیں بھی شامل ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا سنٹرل تہہ بازاری سٹور جہاں تجاوزات آپریشن کے دوران قبضہ میں لیا گیا سامان رکھا جاتا ہے کوٹ کمبوہ بند روڈ پر ہے جو کارپوریشن کی ملکیت20 دکانوں میں بنایا گیا ہے۔سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے چھت پر بھی محفوظ کیا گیا تھا۔ساتھ والی عمارت پر بھی سامان موجود تھا۔ایم سی ایل کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جبکہ شعبہ ریگولیشن کے ذرائع کے مطابق یاسر سٹور کیپر و انچارج کی غفلت کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا جس سے تجاوزکنندگان کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔جبکہ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔یہ سٹور شعبہ ریگولیشن کی کمائی اور رشوت کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button